سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(335) گرمی کی وجہ سے کم کپڑوں میں نماز پڑھنا

  • 6123
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1030

سوال

(335) گرمی کی وجہ سے کم کپڑوں میں نماز پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 میرے پاس قمیص پاجامہ کوٹ وغیرہ ہے۔ گرمی کی وجہ سے ایک رومال اوڑھ کر اور پائجامہ پہن کر نماز پڑھاتا ہوں۔ نصف حصہ پیٹ کا اور ناف کے نیچے چار انگل اور کبھی دو انگل کھلارہتا ہے۔ ایسی حالت میں نماز ہوتی ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ستر کی جگہ کو ڈھانپ کر نماز پڑھے تو نماز ہوجائے گی۔ مگر افضل یہ ہے کہ  کپڑے پہن کر نماز پڑھے۔ کیونکہ آپﷺ کا زیادہ عمل اسی پر رہاہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 534

محدث فتویٰ

تبصرے