سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(331) مقتدی پہلی رکعت میں کس وقت شامل ہوجائے؟

  • 6119
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1108

سوال

(331) مقتدی پہلی رکعت میں کس وقت شامل ہوجائے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی نماز باجماعت شروع ہونے کے بعد مسجد میں آیا ہے ابھی پہلی ہی رکعت شروع ہوئی ہے۔ اس پہلی رکعت میں کس وقت شامل ہوجائے۔ کہ اس کی نماز پوری باجماعت تصور کی جاسکے۔ اور اگر دوسری  رکعت میں شامل ہوسکاہے۔ تو جماعت کے بعد بقیہ ایک رکعت نماز کس طرح ادا کرے۔ یعنی سبحانک الخ سے لے کر سورۃ  فاتحہ اور کچھ حصہ قرآن مجید پڑھے یا کچھ کم وبیش؟

نیز چوتھی رکعت میں شامل ہونے والا آدمی جب باقی تین رکعت نماز اکیلا شروع کرتا ہے۔ ان رکعتوں سے پہلی رکعت میں جو حقیقت میں اس کی دوسری رکعت ہے۔ التحیات میں بیٹھے یا نہ بیٹھے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شخص مذکور فاتحہ پڑھ لے تو پہلی رکعت مکمل شمار ہوگی۔ دوسری تیسری چوتھی میں شامل ہونے والا بقیہ کو پہلا حصہ مان کر نماز پوری کرے۔ یعنی سبحانک نہ پڑھے اور  پچھلی ایک یا دو رکعت میں جو باقی ہے صرف سورۃ  فاتحہ پڑھے۔ اور جو رکعتیں امام کے ساتھ پڑھی ہیں۔ ان کو پہلی سمجھے یعنی ترتیب ملحوظ رکھے۔ اگر چوتھی رکعت میں ملا ہے۔ تو اٹھ کرپہلی جو رکعت پڑھے۔ اس کودوسری رکعت سمجھ کر اس کے بعد التحیات پڑھے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 533

محدث فتویٰ

تبصرے