السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جمعہ کے بعد دو رکعت سنت ادا کرنی چاہیے۔ یا چار رکعت نیز اگرت جمعہ کی پہلی چارسنتیں رہ جایئں تو بعد نماز جمعہ پڑھی جایئں یا نہ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قبل جمہ سنن کی تعداد کسی صحیح روایت میں نہیں آئی۔ تحیۃ المسجد کی نیت سے دو رکعتیں ضرور پڑھنی چاہیں۔ فرضوں کے بعد دو اور چار رکعت (ہردو طرح) مروی ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب