السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زید مسجد اہل حدیث کا مام نماز ہے۔ ہمیشہ بیڑی سگریٹ پیا کرتا ہے۔ خارج مسجد میں بھی اور گلی کوچوں میں بھی پیتا پھرتا ہے۔ لوگ فتوی ٰ پوچھتے ہیں کہ بیڑی سگریٹ پینے والے کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے۔ ؟خصوصا نمازسے 15 یا 10 منٹ پہلے بیڑی یا سگریٹ پی کر وضو کر کے نماز پڑھاتا ہے۔ آیا ایسا شخص امامت کے لئے سزاوار ہے یا نہیں۔ ؟ تمباکو حلال ہے یا حرام؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
تمباکو پینا منع ہے حدیث شریف میں آیا ہے۔
"نهي رسول الله صلي الله عليه وسلم عن المبفر" ’’یعنی مفتر (1) چیز سے آپ ﷺ نے منع فرمایا ہے۔‘‘ امام جماعت کو ترک کردیناچاہیے ۔ اگروہ نماز پڑھائے تو نماز ہوجاتی ہے۔
-----------------------------------------
1۔ دکاغ میں فتور اور نشہ پیدا کرنے والی چیز جس سے دماغ میں چکر پیدا ہوجائے۔ 12منہ
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب