السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بعد نماز مکتوبہ جب کہ امام دعا مانگتا ہے مقتدی بھی امام کی دعا میں شریک ہوکر آمین کہہ سکتاہے۔ یا نہیں؟بصورت اثبات کیا دلیل ہے۔ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بعد نماز کے ہاتھ دعا کر نا بعض روایات میں ثابت ہے۔ تفسیر ابن کثیر میں روایت ہے کہ
"ان رسول الله صلي الله عليه وسلم رفع يديه بحبل ما سلم وهو مستقبل القبلة فقال اللهم خلص الوليد الخ"
’’یعنی آپﷺ نے سلام پھیر کر قبلہ رو ہوکر دعا مانگی۔ اور دعا کے ساتھ مل کر آمین کہا‘‘ چونکہ شرعا ثابت ہے اس لئے دعا میں مقتدی شریک ہوکر آمین کہہ سکتے ہیں۔ کیونکہ اصولا ثابت شدہ امر عام رکھناچاہیے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب