السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زید مسجد میں سو گیا اوراحتلام ہوگیا۔ اب زید مسجد میں بغیر غسل سو رہے یا اول غسل کرے پھ سو جائے۔ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جنب ہوجانے کے بعد فورا مسجد سے نکل جائے۔ غسل کر کے پھر آئے۔ حدیث شریف میں آیا ہے۔
"لا احل المسجد لحائض ولاجنب" (ابوداود)
بعض علماء جنبی کو وضو کر لینے کے بعد مسجد میں ٹھرنا جائز کہتے ہیں۔ منہم امام احمد ؒ (نیل) حنفیہ کے نزدیک احتلام کے بعد تیمم کر کے مسجد سے باہر نکلے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب