سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(274) مسجد کے احاطے میں ادھر ادھر ٹہلنا

  • 6062
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 964

سوال

(274) مسجد کے احاطے میں ادھر ادھر ٹہلنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض لوگوں  کو دیکھا جاتا ہے کہ کلوخ کرتے وقت مسجد کے احاطے میں ادھر ادھر ٹہلتے پھرتے ہیں اور دوسروں کے ساتھددل لگی اورمذاق کی باتیں بھی کرتے جاتے ہیں۔ بعض تو کلوخ کوخشک کرتے ہوئے رستوں اور بازاروں میں کنووں اور باولیوں کے پاس جہاں پر مرد اور عورتیں پانی بھرنے کے لئے آتے اور جاتے ہیں۔ پھرتے اور ٹہلتے دیکھے جاتے ہیں۔ مانعین اور معترضین کو جواب ملتا ہے۔ کہ مذہب حنفی میں یہ فعل جائزہے۔ اوراس میں کوئی قباحت نہیں پس کیا مذہب حنفیہ میں یہ فعل جائز  ہے۔ اور یہ فعل خلاف تہذیب اور موجب ہتک اسلام سمجھا جائے گا۔ یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ڈلے سے خشک کرنا تو آیا ہے۔ مگر صورت مرقومہ کی طرح لے کر چلنا پھرنا نہیں ملتا۔ یہ سب رسومات قبیحہ ہیں۔ جو قابل اصلاح ہیں۔ بیٹھے بیٹھے یا الگ ہوکر خشک کرلیں تو جائز ہے۔

 

فتاویٰ  ثنائیہ

جلد 01 ص 468

محدث فتویٰ

تبصرے