سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(271) مقلد کی نماز غیر مقلد کے پیچھے جائز ہے؟

  • 6059
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 869

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مقلد کی نماز غیر مقلد کے پیچھے جائز ہے۔ جواب میں علمائے دیوبند کا  فتویٰ پیش ہو۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جائز ہے۔ حدیث شریف میں ہے۔ صلو ا خلف كل بروفاجر (شرح فقہ اکبر)  دیوبند سے ایک زمانے میں دو اخبار نکلتے تھے۔ ''انصار'' اور ’’مہاجر‘‘ انصار مدرسہ کا آرگن تھا اس میں مرقومہ تھا ۔ فرقہ اہل سنت والجماعت ہندوستان میں اعتقاد اور اعمال کے لہاظ سے کتاب وسنت پر عمل کرنے والے دو گروہ ہیں۔ مقلد اور غیر مقلد (انصار 15 نومبر 1927ء ص2) اس میں اتنا ہی اقرار ہے کہ غیر مقلد اہل سنت ہیں۔ دوسرے اخبار مہاجر میں یوں مرقوم ہے۔ نماز مقلدین کی غیر مقلدین کئے پیچھے اور غیر مقلدین کی مقلدین کے پیچھے صحیح ہے۔ (کتبہ عزیز الرحمٰن مفتی دیوبند) (مہاجر 29 جون 1928 ص5)  اس سب سے پہلے مولانا رشید احمد گنگوہی مرحوم کا فتویٰ بھی جواز کا ہے۔ (فتاوٰیٰ رشیدیہ )

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 464

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ