السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جو لوگ تین رکعت نماز وتر بعدعشاء کے دو رکعت پڑھ کر قعدہ نہیں کرتے۔ صرف تیسری رکعت میں قعہ ہ کر کے سلام پھیرتے ہیں۔ آیا ان کودعا ء قنوت پڑھنی چاہیے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
تین رکعات وتر میں درمیانی قعدہ نہ کرنا حدیث سے ثابت ہے اس طرح وترپڑھنے اوردرمیانی قعدہ کرنے میں کوئی فرق نہیں۔ دعا ء قنوت دونوں میں جائز ہے۔