السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک شخص اپنے شوق سےمسجد میں اذان اور تکبیر کہتا ہے۔ اس مسجد میں امام و موزن دونوں موجود ہیں۔ لیکن وہ شخص انسے اجازت لے لیتا ہے۔ اورموزن اس کو اجازت بھی دے دیتا ہے۔ اگرشخص مذکور ازان سے رہ جاتا ہے۔ تو اجازت لے کر تکبیر پڑھ لیتا ہے۔ لیکن مسجد کامتولی جو ہے وہ اس بات کو جبراً منع کرتا ہے۔ کہ سوائے موذن کے نہ کوئی اذان کہے نہ تکبیر کے ازروئے شرع متولی ٹھیک کرتا ہے یا غلط؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
متولی مسجد کامنتظم ہے اس کا حکم ماننا چاہیے۔ ہاں اگر موذن اول کی اجازت کے ساتھ موذن ثانی کے اذان دینے میں کوئی نقصان یا بد انتظامی پیدا نہ ہو و متولی کو بھی سختی نہ کرنی چاہیے۔ آواز کا کمزور یا کریہہ ہونا بھی ایک باعث ہے۔ کہ ثانی کو روکا جائے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب