السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سویا ہواآدمی اس وقت جاگے جس وقت آفتا ب طلوع یا غروب ہورہا ہو تو ایسے شخص کو اسی وقت نماز پڑھنی ہوگی یا تھوڑی دیر رکے تاکہ آفتاب پورا طلوع یا غروب ہوجائے۔ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حدیث شریف میں آیا ہے نیند میں قصور نہیں۔ مسلمان اگر نیند میں بے اختیا پڑا رہے۔ تو جس وقت جاگے وہی اس کا وقت ہے۔ اس کے بعد علماء دوگرہوں ہوگئے ہیں۔ ایک گروہ تو یہی کہتا ہے۔ کہ جب جاگے پڑھ لے۔ دوسرا گروہ کہتا ہے کہ اوقات مکروہہ میں نہ پڑھے۔ بلکہ زرا دیر بعد جائز اوقات میں پڑھے۔ ان دونوں خیالوں میں سے جوخیال کسی کو پسند ہو اختیار کرے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب