سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(256) بعد نماز عید مصافحہ کرنا

  • 6044
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-12
  • مشاہدات : 566

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عید کے روز بعد نماز سب لوگ مصافحہ کرتے ہیں۔ جس سے اظہار خوشی ہوتی ہے۔ اوربعض لوگوں  میں جوخفیف رنجش  رہتی ہے۔ اس زریعہ سے اکثردورہوجاتی ہے۔ اس کو سنت سمجھ کرنہیں کرتے ہیں۔ بلکہ صرف اظہارخوشی کےلئے بعض لوگ اس کو منع کرتےہیں۔ عید کا معانقہ مصافحہ بعد نماز کرسکتے ہیں یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مصافحہ بعداسلام آیا ہے۔ عید کے روز بھی بنیت تکمیل سلام مصافحہ کریں تو جائز  ہے بنیت خصوصی عید بدعت ہے کیونکہ زمانہ خلافت میں مروج نہ تھا۔

 

فتاویٰ  ثنائیہ

 

جلد 01 ص 450

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ