سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(255) عید کی نماز بدون بارش یا بدون کسی عذر کے مسجد میں پڑھنا

  • 6043
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 738

سوال

(255) عید کی نماز بدون بارش یا بدون کسی عذر کے مسجد میں پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عید کی نماز بدون بارش یا بدون کسی عذر شرعی کے مسجد میں پڑھنے کا ثبوت اورعید کی  نماز کے بعد چندہ کر کے یا وقف کردہ زمین کے اخراجات سے کھانا تیار کرکے کھانا اور کھلانا اورس کولازم ضروری جاننا شرع جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بٖغیر عذر کے نماز عید بستی میں پڑھنی خلاف سنت ہے۔ چندہ اگرکھانے کے لئے ہے تو اس کھانا کھلانا جائز ہے۔ اور اگرغرض کے لئے ہے۔ تو اسی غرض میں لگا نا ضروری ہے ایسا ہی وقف زمین بھی اگر دعوت مسلمین  کے لئے موقوفہ ہے۔ تو اس کا کھاناکھلانا جائز ہے۔ اور وہ اگر کسی خاص غرض کےلئے وقف ہو تو اس غرض میں اسکو  استعمال کرناچاہیے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 450

محدث فتویٰ

تبصرے