سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(251) جمعہ کا خطبہ بہت لمبا یا بہت کم کرنا

  • 6039
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-11
  • مشاہدات : 551

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جمعہ کا خطبہ بہت لمبا یا بہت کم کرنا یا مختصر کرنا کچھو وقت مقرر ہے۔ یا نہیں ہمارے پیش امام خطبہ ہمیشہ اپنی مرضی کے موافق پڑھتے ہیں۔ کسی جمعہ کو پندرہ منٹ ختم کرتے ہیں۔ اورکسی جمعے کو دو بجے سے بھی زیادہ کیا  حدیث شریف کے موافق ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

وقت تو مکرر نہیں ہاں حدیث شریف میں اتنا آیا ہے۔ کہ خطبہ کا چھوٹا کرنا اور نمازلمبی کرناعقل مندی کی علامت ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 448

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ