سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(235) مسجد کو بانیان کی طرف منصب کرنا

  • 6023
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 770

سوال

(235) مسجد کو بانیان کی طرف منصب کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جمال نامی شخص نے مسجد بنائی اور اس کو اپنے نام سے منسوب  کیا۔ مسجد جمالیہ اب زید کہتا ہے۔ ایسی مسجد میں نماز نہیں ہوتی۔ مسجد خالص ثوابی نیت سے بنائی جائے نہ کے لوگوں کے دکھانے کےلئے کیا زید ک اکہنا ٹھیک ہے۔ ؟(سید عزیز اللہ  بن حاجی سید نعمت اللہ عباس)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بخاری شریف میں ایک باب ہے۔ (باب ما يقال مسجد بني فلان) یعنی فلاں کی مسجد کہنا جائز ہے۔ ؟باقی رہا سوال ریا کا تو وہ الگ چیز ہے۔ ریا تو ہر حال میں بُرا ہے۔ نام رکھے یا بے نام بنائے ہر حال میں ریا ہوسکتاہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

جلد 01 ص 433

محدث فتویٰ

تبصرے