سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(231) جزامی آدمی کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

  • 6019
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 872

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جزامی آدمی کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟جزامی نماز میں شامل ہوسکتاہے۔ اور اس کو مسجد میں آنے سے روکا جاسکتا ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جزام جسمانی بیماری ہے۔ شرعی عیب نہیں۔ اس لئے اس کی امامت بھی صحیح ہے۔ جماعت میں شرکت کرسکتاہے۔ جبراً مسجد سے نہیں نکالا جائے۔ ہاں کسی شخص کواس سے طبعی نفرت ہو تو بحکم فرمن المجذوم فرارك من الاسد(مجزوم سے ایسے بھاگو جیسے تیر سےبھاگتے ہو۔ ) ساتھ ملنے ملانے سے پرہیزکرے تو گناہ نہیں-

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 01 ص 431

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ