السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
احناف کہتے ہیں کہ غیر مقلد کی نجات نہیں۔ اہل حدیث (غیرمقلد) کے خیال میں تقلید بدعت ہے۔ قوی دلیل کس کی ہے۔ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قوی دلیل اس کی ہے جس کی تایئد قرآن وحدیث اورتصریحات آئمہ کریں قرآن شریف کی آیت صاف ہے۔
اتَّبِعُوا مَا أُنزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّبِّكُمْ وَلَا تَتَّبِعُوا مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ﴿٣﴾سورة الأعراف
’’یعنی خدا اوررسول کی بتائی ہوئی تعلیم پر عمل کرو۔ اوراس کے سوا اوراولیاء(علماء) کی پیروی (فرض واجب جان کر) مت کرو۔‘‘ (علماءاگرقرآن وحدیث ہی بتایئں تو بے شک اس پر عمل کرو۔ ) امام ابو حنیفہ کا ارشاد ہے۔ لاتقلد ولا تقلدن مالكا الخ نہ میری پیروی کرو۔ نامالک کی پیروی کرو۔ قرآن وحدیث سے حکم اخذ کرو۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب