السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
خداہرجگہ حاضرناظرہے اور
﴿ۖوَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ ﴾--سورة ق16
بھی ہے تووحی کہاں سے اترتی تھی؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
خداعلم قدرت کےساتھ ہرجگہ ہے بذاتہ عرش پرہے اورآیہ کریمہ:
﴿ۖوَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ ﴾--سورة ق16
میں علم مرادہے یافرشتے جیسے کہتے ہیں فلاں بادشاہ فلاں بادشاہ سے لڑرہاہے حالانکہ لڑنے والی فوج ہوتی ہے ۔آگے فرشتوں کاذکربھی ہےجواعمال لکھتے ہیں ۔چنانچہ ارشادہے:
﴿ إِذْ يَتَلَقَّى الْمُتَلَقِّيَانِ عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ قَعِيدٌ﴾--سورةق17
’’یعنی ہم اس وقت شاہ رگ سے زیادہ قریب ہوتے ہیں جب دولینے والے بیٹھے ہوئے لیتے ہیں ۔‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب