سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(214) انسان کی عمر بڑھتی بھی ہے اور گھٹتی بھی ہے یا

  • 6002
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-07
  • مشاہدات : 1114

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

یہاں دو حضرات آپس میں اس بات پر جھگڑتے ہیں ایک کہتا ہے کہ انسان کی عمر بڑھتی بھی ہے اور گھٹتی بھی ہے۔ ایک کادعویٰ ہے کہ خداوندجل شانہ نے ہر ایک انسان کی عمرروز اول سے جو مقرر کی ہے۔ وہ گھٹتی بھی نہین اور بڑھتی بھی نہیں۔ اس کے بعد قسمت کے بارے میں بھی جھگڑتے ہیں۔ یعنی نفع نقصانکامطلب یہ نکالتے ہیں۔ کہ تقدیر کے سامنے  تدبیرچلتی ہے۔ کیا وہ شخص کہ جو عمر کے گھٹنے بڑھتے کا دعویٰ کرتا ہے۔ وہ اپنے دعوے میں سچا ہے یا انکار کرنے  والاسچا ہے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآن مجید میں ہے۔

 لِكُلِّ أَجَلٍ كِتَابٌ ﴿٣٨ يَمْحُو اللَّـهُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ ۖ وَعِندَهُ أُمُّ الْكِتَابِ﴿٣٩سورة الرعد ’’یعنی ہر ایک چیز ک لئے وقت مقرر ہے۔ اللہ جوچاہتا ہے مٹادیتا ہے۔ اور جو چاہتا ہے ثابت رکھتا ہے۔ ‘‘اس آیت کو اس مطلب کےلئے علماء نے پیش کیا ہے۔ خدا کی معلق  تقدیر ان اسباب کے ساتھ جو اس کے لئے مقرر ہیں۔ خدا کے حکم سے ہی تبدیل ہوجاتی ہے۔ چنانچہ حدیث میں آتا ہے کہ صلہ رحمی کرنے سے عمر بڑھتی ہے۔ وغیرہ اس لئےاس میں کچھ اختلاف نہیں اللہ کی معلق کی ہوئی  تقدیراللہ کے ہی مقرر کردہ اسباب سےاسی کی حسب منشا ء متغیر ہوسکتی ہے

 وَيَفْعَلُ اللَّـهُ مَا يَشَاءُ ﴿٢٧ ۔سورة ابراهيم

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 392

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ