سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(213) بعد موت کے دنیا کی طرف کچھ خیال کرتا ہے یا نہیں

  • 6001
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1097

سوال

(213) بعد موت کے دنیا کی طرف کچھ خیال کرتا ہے یا نہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آدمی نیک کا یا بدکار بعد موت کے دنیا کی طرف کچھ خیال کرتا ہے یا نہیں۔ مثلااولاد ۔ بیوی۔ دولت۔ اوراپنی مادری زبان بولناآوے گا یا نہیں۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآن مجید سے ثابت ہے۔ کہ نیک لوگ پچھلوں کے حق میں خوش خبری سننا چاہتے ہیں۔ اورارشاد ہے!

 وَيَسْتَبْشِرُونَ بِالَّذِينَ لَمْ يَلْحَقُوا بِهِم مِّنْ خَلْفِهِمْ﴿١٧٠ سورة آل عمران

 جنتی لوگ اپنے  پچھلوں کی نسبت خوشی طلب کرتے ہیں۔ زبان اپنی بولیں گے جو ان کو یاد ہوگی۔ البتہ جنت میں جب سب مومنوں کا داخلہ ہوجائے گا تو سب اہل جنت کی زبان عربی ہوگی۔ بحکم حدیث "احبوا العرب لثلاث انا عربي والقران عربي ولسان اهل الجنة عربي" 

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 392

محدث فتویٰ

تبصرے