السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ ﴿٢٦﴾سورة الرحمن..سے کیا مراد ہے۔ کل چیز میں فرشتے بھی شامل ہیں۔ یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
فرشتے اہل ہستی میں قابل فنا ہیں۔ مگر سب چیزوں کے ساتھ فنا نہ ہوں گے۔ کیونکہ قرآن مجید میں ارشاد ہے۔
وَانشَقَّتِ السَّمَاءُ فَهِيَ يَوْمَئِذٍ وَاهِيَةٌ ﴿١٦﴾ وَالْمَلَكُ عَلَىٰ أَرْجَائِهَا ۚ وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةٌ ﴿١٧﴾
’’آسمان پھٹ کر بوسیدہ ہوجائے گا۔ اور فرشتے آسمان کے کنارے پر کھڑے ہوجایئں گے۔ ‘‘اس آیت سے ثابت ہوتا ہے کہ آسمان اور زمین کے برباد ہونے کے وقت بھی فرشتے موجود ہوں گے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب