السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بڑے پیرصاحب کی کتاب غنیہ میں مرجیہ کے بارے میں جو کچھ لکھا ہے۔ یہ کون بزرگ ہیں آجکل ہندوستان میں حنفی ہیں یا کوئی اور؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حضرت پیر صاحب نے غنیہ میں بعض فرقوں کا زرکر کیا ہے۔ اس بیان میں یوں لکھا ہے۔ ''اصحاب نعمان بن ثابت مرجیہ'' یہ ان لوگوں کےحق میں ہے۔ جن کا یہ خیال ہے کہ ایمان کے ساتھ کوئی بُرا کام ضرر نہیں کرتا۔ اور نیک کام ترقی نہیں دیتا ایسے لوگ جہاں کے ہوں ہندوستان میں ہوں یا عرب میں ہوں۔ وہ پیر صاحب کے نزدیک مرجی ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب