السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اولیاء اللہ کے گنبد کے پاس جا کر ان سے دعا کرانا جائز ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جائز نہیں کیونکہ وہ سنتے نہیں۔ قرآن مجید میں ارشاد ہے۔
وَهُمْ عَن دُعَائِهِمْ غَافِلُونَ ﴿٥﴾سورة الأحقاف
’’جن بزرگوں کے یہ لوگ پکارتے ہیں۔ وہ ان کی پکار سے بے خبر ہیں۔ پھر ان سے دعا کیسی اور کیا فائدہ۔‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب