السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زید کہتاہے کہ خدا کے نور سے محمد ﷺ پیدا ہوئے۔ اور آپﷺ کے نور سے زمین آسمان بن گئے۔ آیا عند الشرع ٹھیک ہے۔ (8صفر 39ہجری)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
خدا کا نور خدا سے جدا نہیں۔ آپ ﷺ خدا کی مخلوق ہیں۔ اس طرح دوسرے لوگ خدا کی مخلوق ہونے میں کمی بیشی نہیں۔ قائل مذکور کی تایئد میں کوئی آیت یا حدیث صحیح نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب