السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زید ماہ محرم کے عشرہ کے دنوں میں تعزیہ کی مجالس میں جا کر کھیلتا کودتا ہے۔ ازروئے قرآن وحدیث ایسے کھیلوں میں زید کا جانا جائز ہے۔ یا نہیں۔ اورزید اس کو ثواب یا جائز سمجھ کر نہیں جاتا۔ فقط اس نیت سے جاتا ہے۔ کہ محرم کی مجلسوں میں ہندو اور مسلمان سب جاتے ہیں۔ اس لئے مسلمانوں کا زور ہندوں پر غالب رہے۔ اور ہندو مغلوب رہیں۔ اور آئندہ اسلام میں ہندو قوم کو کوئی قسم کا خلل یا زور نہ پہنچایئں۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
تعزیہ وغیرہ کی مجلس میں کسی نیت سے جانا بھی جائز نہیں۔ قرآن مجید اور حدیث شریف میں منع ہے۔ لَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ﴿٢﴾سورة المائدة
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب