سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(174) آپ ﷺ کو معراج شریف خواب میں ہوئی یا کہ بیداری میں

  • 5962
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1041

سوال

(174) آپ ﷺ کو معراج شریف خواب میں ہوئی یا کہ بیداری میں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آپ ﷺ کو معراج شریف خواب میں ہوئی یا کہ بیداری میں ۔ ۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

احادیث سے تو یہی ثابت ہوتا ہے۔ کہ معراج بیداری میں ہوئی بعض صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین  خوابی حالت کے قائل ہیں۔

شرفیہ

 جناب نبی کریمﷺ کو معراج لجسد عنصری ہوا۔ یہی صحیح ہے۔ باقی بالکل غلط ہے۔ کسے باشد۔

''آیت شریفہ  سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَىٰ بِعَبْدِهِ﴿١ سورة الإسراء کے زیل میں تفسیر ثنائی کا مطالعہ کیجئے۔ جہاں حضرت مولانا ثناء اللہ مرحوم نے معراج جسمانی کو مدلل طور پرثابت کرتے ہوئے۔ جملہ شکوک وشبہات کا بہترین طور پر ازالہ فرمایا ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

جلد 01 ص 368

محدث فتویٰ

تبصرے