سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(163) کیا سیاست مذہب کا جزو ہے؟

  • 5951
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2650

سوال

(163) کیا سیاست مذہب کا جزو ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید اور بکر میں نزاع ہے۔ زید کہتا ہے سیاست مذہب کا جزو ہے۔ بغیر اس کے مذہب نا مکمل ہے۔ بکر مخالف ہے۔ دونوں میں سے صحت پر کون ہے۔ ؟۔ (4 زی الحجہ 51ہجری)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مکمل دین رسول اللہ ﷺ کی اتباع کرنا ہے۔  رسول اللہ ﷺ نے زندگی میں سیاست بھی کی ہے۔ اس لئے ہر مسلمان کی اپنی زندگی میں سیاست جزو دین ہے۔ چاہے تخت پر ہو یا تختہ پر یعن عمل ہویا نیت عمل جیسا حدیث شریف میں ہے۔ جو آدمی نہ جہاد کرے نہ جہاد کی نیت کرے۔ تو وہ نفاق پر مرے گا۔ (1)

خاص مولوی ثناء اللہ صاحب سے سوال

کیا آپ مقلدین مذاہب اربعہ کو عموما اور حنفیہ کو خصوصا کافر کہتے ہیں۔ اوردائرہ اسلام سے خارج جانتے ہیں۔ اور کیا ان کے  کفر کے متعلق آپ نے اپنی کوئی تحریر بھی شائع کی ہے۔ اخبار اہل حدیث میں یا کسی کتاب میں الخ (محمد سجاد حسین)

الجواب۔ مجھے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے شرم آتی ہے۔ کہ یہ سوال مجھ جیسے شخص سے کیون پوچھا گیا۔ جس نے کبھی کسی کے فتویٰ کفر پر دستخط نہیں کیے کیوں کہ میرا اس باب میں وہی مسلک ہے جو امام المحتاطین امام ابو حنیفہ ؒ وغیرہ کا ہے۔ لا نكفر اهل القبلة

--------------------------------------------------

1۔ مذید تشریح 17 مارچ 23 ء؁ کے اہل حدیث میں بذیل فتاویٰ دیکھئے۔ (راز)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

جلد 01 ص 363

محدث فتویٰ

تبصرے