السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا حق تعالیٰ جل شانہ نےاس آیت سے مراد قرآن شریف کو لیا ہے۔ يُنَزِّلُ الْمَلَائِكَةَ بِالرُّوحِ مِنْ أَمْرِهِ عَلَىٰ مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ أَنْ أَنذِرُوا أَنَّهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا أَنَا فَاتَّقُونِ ﴿٢﴾ سورة النحل
اگر اس آیت میں روح سے مراد قرآن نہیں ہے۔ تو مہربانی فرما کر وہ آیت بتایئے۔ جس میں روح سے قرآن مراد ہے۔ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس آیت میں روح سے مراد پیغام الہٰی ہے۔ خواہ وہ تورات کی شکل میں ہو یا انجیل کی شکل میں یا قرآن کی صورت میں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب