سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(157) بروز قیامت مجرموں سے حسب کیسے ہوگا؟

  • 5945
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1022

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دوزخیوں کو یوم انفشور میں دیدار خداوندی نصیب ہوگا یا نہیں اگر نہیں تو ان کا محاسبہ کیوں کر ہوگا۔ کیا ہاتف غیبی سے آواز آئے گی۔ یا نامہ اعمال سے تصفیہ ہوجائے گا۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دیدار نہیں ہوگا۔ قرن مجید میں ارشاد ہے۔

كَلَّا إِنَّهُمْ عَن رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوبُونَ ﴿١٥﴾

مجرم لوگ اپنے رب سے پردے میں ہوں گے۔ تصفیہ کئی طرح سے ہوگا۔ چہروں کی علامت بھی ہوگی جیسا کہ ارشاد ہے۔

اس روز کئی چہرے سفید ہوں گے اور کئی سیاہ

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

جلد 01 ص 361

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ