السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہیضہ ۔ طاعون ۔ وغیرہ بیماریوں کے وقت میں اپنے اپنے محلوں یا گھروں میں اذان دینا جائز ہے یا نہیں۔ اذان دینے والوں کا مطلب یہ ہے کہ بلایئں وغیرہ ٹل جائیں گی۔ اور ان کی آواز جہاں تک پہنچے گی۔ وہاں تک اللہ کی رحمت نازل ہوگی۔ شریعت میں اس کے متعلق کیا حکم ہے۔ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ طریقہ زمانہ رسالت و خلافت میں ثابت نہیں اس لئے بدعت ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب