السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر دعا کرتے وقت آپ ﷺ کے طفیل سے یا کسی بزرگ کے وسیلے سے یا اپنے نیک اعمال کا واسطہ دے کر دعا کرے تو جائز ہے یا نہیں۔ مع ثبوت اور حوالہ کے جواب دیجئے۔ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اعمال کا وسطہ تو آیا ہے۔ کسی بزرگ کو واسطہ میں زکر کرنا ثابت نہیں ایک حدیث میں آیا ہے کہ تین آدمی سفر کونکلے ان تینوں کو تکلیف پہنچی۔ تینوں نے اپنے خاص خاص اعمال یاد کر کے خداکے حضور پیش کر کے دعا مانگی۔ کہ ہماری تکلیف کو دور کردے۔ وہ تکلیف دور ہوگئی۔ یہ روایت مشکواۃ باب الانفاق میں بھی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب