سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(154) اسلام میں آنے کا طریقہ کیا ہے؟

  • 5942
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-19
  • مشاہدات : 1238

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کوئ مشرک بے دین اسلام قبو ل کرے۔ تو کس طرح سے اسلام میں آسکتا ہے۔ اور کیا گواہوں کی ضرورت ہے۔ اور گواہ کس قسم کے ہوں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مشرک بے دین  اپنے شرک اور کفر سے توبہ کرکے اسلام قبول کرنے کا اقرار کرے تو بس مسلما ن ہے۔ خدا کے پاس چھوٹنے کےلئے گواہ کی حاجت نہیں۔ لوگوں میں مسلمان کہلانے کے لئے گواہ چاہیں۔ سو دو ہوں یا چار کافی ہیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 01 ص 360

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ