سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(199) شادی کے لئےدین دار لڑکی کیسے تلاش کریں

  • 5941
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1376

سوال

(199) شادی کے لئےدین دار لڑکی کیسے تلاش کریں
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اللہ کے نبیﷺ نے فرمایا کہ جب شادی کرو تو دین دار لڑکی سے شادی کرو۔ سوال یہ ہے کہ ہم کیسے جانیں کہ لڑکی دین دار ہے یا نہیں۔کیونکہ قرآن پڑھنا یا نماز پڑھنا یہ تو کامن چیزیں ہیں اور بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ مرد حضرات تو دین دار ہوتے ہیں لیکن گھر کا ماحول دینی نہیں ہوتا۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس سلسلے میں آپ اللہ سے مدد طلب کریں استخارہ کریں اور کثرت سے دعا کیا کریں ،ان شاء اللہ ،اللہ ضرور کوئی راستہ کھول دیں گے۔ ویسے نماز اور قرآن پڑھنا بھی دینداری کا مظہر ہے اور نماز انسان کو برائی وبے حیائی کے کاموں سے روکتی ہے ،لہذا امید رکھنی چاہئے کہ نماز لڑکی دیگر امور میں بھی شریعت کی پابند ہوگی۔

ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ

جلد 01

تبصرے