السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
خاص اللہ کے نام پر سنت کا ماننا ازروئے قرآن وحدیث جائز ہے یا نہیں مثلا مریض اپنی بیماری سے صحت ہونے پر یا تجارت میں نفع ہونے پرشرینیی یا رقم طیدہ یادس فقیروں کوکھانا وغیرہ۔ او ر کیا ایسی منت کی چیزشیرینی وغیرہ لینا جائز ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حدیث میں آیا ہے۔ ضرورت کے وقت یوں مقابلہ میں نزر (منت) نا مانا کرو کہ اگر میرایہ کام ہوگیا تو میں یہ دوں گا اگر ایسا کہے گا تو ادا کرنا ضرور فرض ہوگا۔ اس نذر میں اگرنیت یہ ہے کہ دوستوں کی دعوت کروں گا تو اس صورت میں اس کو کھانا جائز ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب