سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(145) مرشد کا وارث کی غیر حاضری میں گھر میں داخل ہونا

  • 5931
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 886

سوال

(145) مرشد کا وارث کی غیر حاضری میں گھر میں داخل ہونا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر مرشد  ۔ جاہل۔ بے علم۔ شرعی احکام سے بالکل مبرا اور اس کے اعمال ظاہری شرع کے برخلا ف ہیں۔ ایسا مرشد کسی شریف آدمی کےگھر میں وارث کی غیر حاضری میں عورتوں کی اجازت سے داخل ہو تو ایسی حالت میں شرعی حکم کیا ہے۔ مرد۔ عورت۔ مرشد تینوں کے لئے ۔ (21 رجب 30ہجری)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث شریف میں ایسے مرد کو دیوس کیا جاتا ہے۔ عورت بدکار خائنہ ہے۔ مرشد قابل سزا ہے۔ حدیث شریف میں آیا ہے۔ جو شخص کسی کے گھر کا پردہ اٹھا کر نظر کرے۔ گھر والے اس کی آنکھ نکال لیں تو ان پر کوئی سزا نہیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 01 ص 354

محدث فتویٰ

تبصرے