السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آجکل دنیا میں مسلمانی مذہب چار ہیں۔ اور اہل حدیث پانچواں مذہب کہاں سے نکلا۔ ایسا یہاں کہ حنفی پیش امام کہتے ہیں۔ اسی واسطے آپ قرآن وحدیث کے ساتھ جواب دیں۔ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مسلمانی مذہب تیرہ سو ترپن برسوں سے چلا آیا ہے۔ جب سے آپﷺ نے خدا کا پیغام سنایا تھا۔ مگر چار مذہب چوتھی صدی میں پیدا وہئے۔ ان سے پہلے سب اہل حدیث تھے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اہل حدیث مذہب پرانا ہے۔ اور یہ نئے ہیں۔ ان کو چاہیے کہ نئی بات چھوڑ کراہل حدیث بن جایئں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب