سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(131) حضرت اسرافیل اور حضرات اسرایئل کی موت کے بارے میں

  • 5917
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1913

سوال

(131) حضرت اسرافیل اور حضرات اسرایئل کی موت کے بارے میں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قیامت  کے دن جو باقی ماندہ خلائق رہ جائے گی۔ وہ حضرت اسرافیل کے صور پھونکنے سے مر جائئے گی۔ تو کیا حضرت اسرافیل اور حضرات اسرایئل اپنی روح کے آپ قابض ہوں گے۔ نیز ان دونوں میں مقدم موت کس کی ہوگی۔ اگر ملک الموت کی ہوگی تو حضرت اسرافیل کا قابض روح کون ہوگا۔ اگر حضرت اسرافیل کی ہوئی تو حضرت عزرائیل صور کی آواز سے نہ مرے۔ پھر صور کی ہی آواز سے خدا ساری خلائق کو جلائے گا۔ تو حضرت اسرافیل کو کیسے جلائے گا۔ اگر فرشتوں کی موت نہ ہوگی تو آیت ۔ كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ کے خلاف تو نہ ہوگا۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اصل جانکنی تو خدا کے حکم سے ہوتی ہے۔ چنانچہ ارشاد ہے۔

 اللَّـهُ يَتَوَفَّى الْأَنفُسَ حِينَ مَوْتِهَا﴿٤٢سورة الزمر

عزرایئل ایک زریعہ ہے۔ جب زریعہ کی باری آئے گی تو حکم الہٰی براہ راست اس کو ماردے گا۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 01 ص 349

محدث فتویٰ

تبصرے