السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
گوشت خنزیر کیوں حرام ہوا۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
خنزیر کا گوشت اخلاق میں مضر ہے۔ اس کی حرمت بائبل اور منوسمرتی میں بھی ہے۔ ملاحظہ ہو کتاب احبار ب11 فقرہ 7 منوسمرتی باب 5 فقرہ 19)
اس قسم کے سوالات باطل ہیں۔اس لئے کہ اگر کوئی کہے کہ اللہ تعالیٰ نے خزیر کو خنزیر کیوں بنایا انسان کیو ں نہ بنایا اور ایسے ہی ایک کو مرد ایک کو عورت وجہ ترجیح چہ اور سرے سے بنایا ہی کیوں پھر بعض عورتوں مثلا ماں بہن سے بنکاح حرام اوربعضوں سے جائز کیا۔ وجہ پھر ان صورتوں کا کیا کوئی جواب دے سکتا ہے۔
لا يُسـَٔلُ عَمّا يَفعَلُ وَهُم يُسـَٔلونَ ﴿٢٣﴾سورة الأنبياء
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب