السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سراج امتی کی حدیث صحیح ہے یا نہیں یہ کونسی حدیث میں ہے۔ ؟ (رمضان 33ہجری)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ کوئی حدیث نہیں در مختار کے دیباچہ میں لکھی ہے۔ جو محدثین کی روایت سے ثابت نہیں ۔ صاحب سفر السعادت نے بھی اس کو بے ثبوت کہا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب