السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
لفظ رعد اور برق کے کیا معنی ہیں۔ اور اصلیت کیا ہے۔ چمک اور گرج پیدا ہونے کی کیا وجوہات ہیں جواب اسلامی طریقہ سے ہو۔ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رعد اور برق بادلوں میں خدا کی قدرت سے پیدا ہوجاتے ہیں۔ ان کے پیدا ہونے کی وجہ بتلانا شرعی فتویٰ کا کام نہیں۔ فلاسفر بتلاتے ہیں۔ بادلوں میں حرارت سے یہ چیزیں پیدا ہوتی ہیں۔ بعض علماء کہتے ہیں کہ رعد ایک فرشتے کا نام ہے۔ ہوسکتاہے۔ دونوں معنی ہوں۔ واللہ اعلم۔
حدیث مرفوع میں ہے۔ "الموعد ملك من ملائكة الله موكل باسحاب معه مخاريق من نار يسوق بها السحاب حيث شاء الله" (اخرجہ ترمذي فی الجامع الصغیر للسیوظي) اور قرآن مجید میں ہے:
وَيُسَبِّحُ الرَّعدُ بِحَمدِهِ وَالمَلـٰئِكَةُ مِن خيفَتِهِ وَيُرسِلُ الصَّوٰعِقَ فَيُصيبُ بِها مَن يَشاءُ وَهُم يُجـٰدِلونَ فِى اللَّهِ وَهُوَ شَديدُ المِحالِ ﴿١٣﴾ سورة الرعد...
آیت اور حدیث سے رعد اور برق کا معنی واضح ہوگیا۔ کہ رعد فرشتہ ہے۔ اور برق اس کے کوڑے کی روشنی ہے جو آگ سے نکلتی ہے۔ اور گرج اس کی یا اس کے کوڑے کی آواز ہے۔ اور بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے۔ کہ کوڑے کی آگ نکل کر بجلی بن کر کسی جگہ پر گرتی ہے۔ وہ بھی گرج بن سکتی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب