السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
توسل بالموتیٰ والا حیاء جائز ہے یا نہیں؟اور اگر کسی شخص پر کوئی مصیبت ہوتو اللہ جل شانہ سے بحرمت رسول اللہﷺ یا کسی اولیاء کے طفیل سے مانگے کہ یا اللہ بحرمت فلاں میری مشکل کو آسان کر یہ جائز ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس قسم کے الفاظ حدیثوں میں نہیں آئے۔ ایسا توسل نہیں سکھایا ہاں یہ توسل سکھایا ہے کہ دعا سے پہلے خدا کی تعریف کرو۔ اور آپﷺ پردرود بھیجو۔ پھر دعا کرو امید سے قبول ہوجائے گی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب