السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سنا جاتا ہے کہ رسول اللہﷺ نے خلفاء راشدین کی خلافت کی مدت ظاہر فرمائی ہے۔ غالبا چالیس سال چھ ماہ اسی چالیس سال میں چھ ماہ کم تھی۔ کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے رحلت فرمائی۔ یہ چھ ماہ کی مدت حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خلیفہ بن کر پوری کی۔ اس بنا پر پانچ خلفاء راشدین ثابت ہوئے۔ غرض صحیح کیا ہے حقیقت سے آگاہ فرمایئے۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
خلافت راشدہ علی الطریق النبوت کی مدت حدیث شریف میں تیس سال آئی ہے چالیس سال نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب