سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(76) دوزخیوں کے احوال کے بارے میں

  • 5858
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1081

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

فرمایا نبی کریم ﷺ نے دیکھا میں نے چند ایسے لوگوں کو جن کے منہ میں خون بھرا ہوا ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔ نیز فرمایا کہ جہنم میں زیادہ تر عورتوں کو دیکھا اب سوال یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ حشر کے دن تمام مخلوق سے حساب کتاب لینے کے بعد اپنے اپنے اعمال کے مطابق جنت میں یا دوزخ میں بھیجے گا۔ تو یہ لوگ جن کو آپ ﷺ نے معراج میں دیکھا تھا کون تھے جو ابھی دوزخ میں بھیجے گئے۔ اور اپنے بد اعمال کا نتیجہ بھگت رہے ہیں۔ نیز اگر دوزخ میں گناہ گار ہیں تو جنت میں صرف نیک لوگ بھیجے گئے ہوں گے۔ جو ابھی تک وہاں آرام سے بسر کرتے ہوں گے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جس روز آپﷺ نے دیکھا اس سے پہلے جولوگ گزرچکے تھے ان کو دیکھا تھا۔ بعض اکابر (شاہ ولی اللہ) عالم مثال کے قائل ہیں۔ ان کے نزدیک عالم مثال میں ہر چیز کی تثیل ہے۔ وہ بعینہ اصل کی طرح ہے آپﷺ نے اس تمثال کو دیکھا تھا۔ اس کی حکایت فرمائی ہے جو اصل کے حکم میں ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 223

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ