سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(62) حضرت عزیز علیہ السلام پر ایک سوال

  • 5841
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1094

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

الَّذى مَرَّ‌ عَلىٰ قَر‌يَةٍ خود سو سال مرا رہا۔یعنی پوری صدی تک اس کی میت پڑی رہی اور کسی کو کانوںکان خبر نہ ہوئی اس دوران اس کا گدھا تو ہڈیوں کا ڈھانچہ رہ گیا مگر انظُر‌ إِلىٰ طَعامِكَ وَشَر‌ابِكَ وہ جوں کا    توں رہا۔یہ کہانی خلاف عقل(1) اور بچوں کا بہلاوا ہوتی ہے۔(بی اے اکبر)

-----------------------------------

1۔اس وسوسہ کا جواب خود قرآن نے اسی مقام پر ان لفظوں میں دے دیا ہے إِنَّ اللَّهَ عَلىٰ كُلِّ شَىءٍ قَديرٌ‌ فقط محمد دائود راز


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بچوں کا بہلاوا تو نہیں قرآنی منصوصات میں آپ کو اگر ظاہری الفاظ پر اطمینان نہیں ہے۔ تو سر سید احمد خان کی تاویل ہی مان  لیجئے۔ جو اس کے خواب کا قصہ بتاتے ہیں۔ یا کسی اور صاحب سے دریافت کرلیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 01 ص 204

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ