ابلیس فرشتوں میں تھایاکہ پہلے ہی الگ تھا؟ا زراہِ کرم کتاب وسنت کی روشنی میں جواب دیں۔جزاكم الله خيرا
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قرآن مجیدمیں ہے : کان من الجن (پ 18/5) ’’یعنی ابلیس جنوں سے تھا‘‘۔
اس میں دوقول ہیں ۔بعض کہتے ہیں فرشتوں کی ایک جماعت ہے ان کوجن کہتے ہیں ،ابلیس ان سے تھابعض کہتے ہیں زمینی جنوں سے تھا۔پہلے قول کی بناء پرفرشتوں سے تھا۔دوسرے قول کی بناءپرکثرت عبادت کی وجہ سے فرشتوں سے ملادیا۔
وباللہ التوفیقماخذ:مستند کتب فتاویٰ