سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(59) نبی کوئی شرعی حکم اپنی رائے سے نہیں دیتا

  • 5838
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1153

سوال

(59) نبی کوئی شرعی حکم اپنی رائے سے نہیں دیتا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب نبی کریم ﷺ نے حضرت ابو ہریرہ رضی الله عنہ کو حکم دیا۔ کہ جائو لوگوں میں اعلان کردو کہ جس شخص نے لا اله االا الله کہا جنت میں داخل ہوگیا۔ تو بعد حضرت عمر رضی الله عنہ کے کہنے کے آپﷺ نے حضرت ابو ہریرہ رضی الله عنہ کو منع کردیا۔ اب سائل کا مطلب یہ ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے اپنی رائے سے جو حکم دیا تھا یا وحی الہیٰ کے ذریعہ سے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جواب۔ نبی کوئی شرعی حکم اپنی رائے سے نہیں دیتا۔ یہ حکم بھی وحی الہٰی سے تھا۔ قرآن پاک میں ارشاد ہے  وَمَا يَنطِقُ عَنِ الْهَوَىٰ ﴿٣ إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَىٰ ﴿٤ سورة النجم....

’’وہ اپنی خواہش سے نہیں بولتے دینی امور میں جو بھی کہتے ہیں سب اللہ کی طرفسے وحی کی جاتی ہے۔‘‘

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 01 ص 197

محدث فتویٰ

تبصرے