سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(41) انسان اور چرند پرند کی روحیں مختلف ہیں؟

  • 5820
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1004

سوال

(41) انسان اور چرند پرند کی روحیں مختلف ہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

روح انسان کا اور چرند پرند کا ایک قسم کا ہے۔ یاکہ مختلف اور روھ بڑھتا گھٹتا ہے یا نہیں جوان ہوتا ہے یو بوڑھا ہوتا ہے۔ ؟ (علی حسن خان آذاد بربنڈہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سوال کے پہلے حصے کے متعلق مجھے کوئی حدیث یاد نہیں کسی اور عالم سے پوچھیے اور بڑھنا گھٹنا جسم کا خلاصہ ہے روح جسم نہیں ہے۔

شرفیہ

حجۃ اللہ بالغہ باب حقیقۃ الروھ میں شاہ والی اللہ مرحوم محدث دہلوی نے لکھا ہے کہ جس کو لوگ بادی انظر میں روح جانتے ہیں وہ حقیقی روح نہیں۔ اور وہ روح حقیقی کا مطیہ یعنی سواری ہے۔ وہ گھٹنی بڑھتی بھی ہے۔ تغیر پزیر ہے۔ اور جو روح حقیقی ہے وہ ایک نقطہ نورانیہ ہے اس میں تغیر وتبدل نہیں۔ انتہیٰ۔ خلاصہ تعریفہ چونکہ روح ایک جنس ہے۔ لہذا اختلاف انواع ضرور ہوگا۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 01 ص 181

محدث فتویٰ

تبصرے