السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک شخص غیر مسلم کمزور مسلمان کو مار رہا تھا تو زید نے اس کو منع کیا چنانچہ اس غیر مسلم نے زید کے سر پر کاری ضرب لگادی۔ اس ضرب سے وہ انتقال کرگیا اب سوال یہ ہے کہ زید شہید ہوا یا غیر شہید؟(حافظ سلطان احمد)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایک قسم شہادت مظلمومی کی موت ہے۔ ان معنی سے وہ شہید ہوا ہے لیکن اس کا غسل کفن جنازہ وغیرہ کیا جائے گا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب