سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(33) کیا واقعی اب ہر قسم کے اجتہاد کا دروازہ بند ہے؟

  • 5812
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1339

سوال

(33) کیا واقعی اب ہر قسم کے اجتہاد کا دروازہ بند ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا واقعی اب ہر قسم کے اجتہاد کا دروازہ بند ہے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اجتہاد ملکہ کسبی ہے۔ اسی لئے یہ بند نہیں خود حنفیہ کی تصریح ہے۔ کہ شیخ ابن ہمام شارح ہدایہ درجہ اجتہاد کو پہنچا ہوا تھا۔

شرفیہ

 اجتہاد جاری ہے۔ اور قرب قیامت تک جاری رہے گا۔ رسول اللہﷺ نے یوم النحر میں جو خطبہ فرمایا تھا۔ فليبلغ الشاهد والغائب فرب مبلغ اوعي من سامع(متفق علیہ مشکواۃ ص233 ج1)اور دوسری روایت میں ہے۔ قال رسو ل الله صلي الله عليه وسلم نضر الله عبد ا سمع مقالتي وفحفظهما ووعا ها ضرب حاصل فقه ورب حامل فقه الي من هو الفقه منه الحديث (رواہ شافعي ۔ بہیقي۔ احمد ۔ ترمذي۔ ابوداؤد۔ ابن ماجہ والدارمي مشکواة ج1 305)

و قال رسو ل الله صلي الله عليه وسلم لا يزال من امتي امة قائمة با امرا لله لا يضرهم من خذ لهم ولا من خالفهم حتي ياتي امر الله وهم علي ذلك(متفق علیہ۔ مشکواة ۔ ص 583 ج2) ان احادیث سے ثابت ہوا کہ صحابہ کرام نے آپ کے حکم سے تابیعن کو احکام شریعت پہنچائے۔ انہوں نے آگے اپنے شاگردوں کو علی ھذا القیاس قیامت تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اور ہرزمانے میں پہلو سے بھی بعض افقہ ہوں گے۔ اور قیامت تک بسبب تفقہ حق پر رہیں گے۔ پس ثابت ہوا کہ قیامت تک اجتہاد جاری رہےگا۔ اس لئے کہ تمام جزیئات کتاب وسنت میں مصرحہ نہیں۔ پس سوائے اجتہاد کے کوئی چارہ نہیں۔ اور یہ امر بدیہی ہے کہ کوئی جاہل مطلق ہی اس سے انکار کر سکتاہے۔ فافہم و تدبر اور مقلدین کا دوعویٰ انقطاع اجتہاد رجما بالغیب اور قول باطل بلا دلیل ہے۔  

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

جلد 01 ص 177

محدث فتویٰ

تبصرے