السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اخبار اہل حدیث کے سابق پرچوں میں یہ سوال ہوا تھا کہ ذلیخا کا عقد یوسف علیہ سلام سے ہوا تھا۔ یا نہیں؟آپ نے نفی میں جواب لکھا تھا۔ حالانکہ تفسیر احسن التفاسیر میں اس کا ثبوت ملتا ہے۔ ملاحظہ ہو۔ ص149) (محمد عثمان خان محبوب نگر حیدر آباد)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نکاح کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ بلکہ بائبل میں اس کے خلاف ہے۔ حضرت یوسف ؑ کا نکاح کسی اور جگہ ہوا تھا۔ قاضی سلیمان نے تفسیر سورہ یوسف میں نکاح کا انکار کیاہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب